میراپسندیدہ مشغلہ مضمون
مشاغل ہماری زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب ہمارے پاس فارغ وقت ہوتا ہے تو وہ ہمارے ذہنوں پر قبضہ کرتے ہیں اور ہمیں خوش کرتے ہیں۔ شوق ہمیں دنیا سے کچھ وقت کے لئے دور لے جاتے ہیں ، جس سے ہمیں اپنی پریشانیوں کو بھولنے کا موقع ملتا ہے۔ مشاغل ہماری زندگیوں کو مزید دلچسپ اور خوشگوار بناتے ہیں۔ہمارے تمام مشاغل ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بہت کچھ سکھاتے ہیں اور ہمارے علم کو بڑھانے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔
میرا پسندیدہ مشغلہ
میرا پسندیدہ مشغلہ ٹیلی ویژن دیکھنا ہے۔ جب بھی میرے پاس فارغ وقت ہوتا ہے میں ٹیلی ویژن دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ میں اپنے مشغلے کو کبھی بھی اپنے ضروری کام میں مداخلت نہیں کرنے دیتا ، اسی لئے میں ٹیلی ویژن آن کرنے سے پہلے اپنے اسکول کا تمام کام کر لیتا ہوں۔
یہ ایک فائدہ مند عادت ہے کیونکہ ٹیلی ویژن دیکھنا مختلف شعبوں میں معلومات کی دولت تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ بنیادی طور پر ، میں خبریں اوردیگر معلوماتی چینلز دیکھتا ہوں۔یہ چیز میرے علم میں کافی اضافہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ میں کارٹون بھی دیکھتا ہوں۔
مزیدپڑھیے:Meri Salgirah Ka Din Essay In Urdu | میری سالگرہ کا دن مضمون
میرے والدین مجھے میرے اس شوق کو کافی سرہاتے ہیں ، اور جب میں انھیں موجودہ حالات کے بارے میں معلومات دیتا ہوں تو وہ بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔ میرے اسکول کے اساتذہ بھی مجھ سے بہت خوش ہیں کیونکہ میں چھوٹی سی عمر میں باقی طلباء سے کئی زیادہ معلومات رکھتا ہوں۔
تازہ ترین معلومات حاصل کرنا اور موجودہ حالات کے بارے میں جاننا ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے۔ اس سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے جو ہمارے علم اور خیالات کی ترقی میں بھی مدد دیتا ہے اورہماری ذہنی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔
مختلف قسم کے ٹیلی ویژن پروگرام عالمی مسائل کے بارے میں ہمارے شعور کو بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹیلی ویژن چینلز پر مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں تاکہ دیگر موضوعات کے علاوہ تاریخ ، سائنس ، معاشیات ، ریاضی ، ثقافت اور جغرافیہ کے بارے میں ہمارے علم کو بہتر بنایا جا سکے۔
نتیجہ (Conclusion)
ہمارے مشاغل ہماری شخصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہم جو کچھ اپنے فارغ وقت میں کرتے ہیں اُس سے اِس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے ہم کس طرح کی سخصیت کے مالک ہیں۔آپ تعلیم میں چاہے کتنے ہی زہین کیوں نہ ہوں ، لیکن اگر آپ اپنے فالتو وقت کو کسی اچھی جگہ استمعال نہیں کرتے تو آپ غلط سمت میں ہیں کیونکہ پھر آپ کےایک مضبوط شخصیت کے مالک نہیں ہوسکتے۔
مزیدپڑھیے:Meri Pasandeeda Shakhsiyat Essay In Urdu | میری پسندیدہ شخصیت پرمضمون
اردو میں میراپسندیدہ مشغلہ پر دس جملے
1) ٹیلی ویژن دیکھنا میرا مشغلہ ہے۔
2) اسکول کا کام ختم کرنے کے بعد میں ٹیلی ویژن دیکھتا ہوں۔
3) ٹیلی ویژن میری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
4) میں ٹیلی ویژن پر بین الاقوامی خبریں دیکھ اور سن سکتا ہوں۔
5) میں ٹیلی ویژن پر تعلیمی ، تفریح اور زراعت سے متعلق پروگرام دیکھتا ہوں۔
6) ٹیلی ویژن دیکھ کر میں اپنے علم میں کافی اضافہ کرتا ہوں۔
7) اس شوق کی وجہ سےمیں باقی طلباء سے کئی زیادہ معلومات رکھتا ہوں۔
8) میرے والدین اور اساتذہ میرے اس شوق کو کافی سرہاتےہیں۔
9) میرے لیے ٹیلی ویژن تفریح کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔
10) مجھے یقین ہے کہ میرا یہ مشغلہ مجھے اگے کی زندگی میں بہت فائدہ دیگا۔